نئی دہلی 22 اگست (ایس او نیوز) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف) کی قومی کمیٹی نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پرشانت بھوشن معاملے میں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ اس ضمن میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے قومی صدر ٹی پی اشرف علی نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں کہا ہے کہ کورونا وباء کے دوران لاکھوں لوگوں کے حقوق سے متعلق اہم مقدمات مہینوں کیلئے ملتوی کئے جارہے ہیں۔
پریس ریلیز میں ایم ایس ایف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف انڈیا نے ایک بی جے پی رہنما کی 50لاکھ روپیوں کی مالیت کی موٹر سائیکل بغیر ہیلمٹ اور ماسک پہنے چلائی تھی اور اس پر پرشانت بھوشن نے جو تنقید کی تھی وہ نیک نیتی سے کی تھی۔ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے قومی صدر ٹی پی اشرف نے مزید کہا ہے کہ ہمیں ان مقدمات کے خلاف احتجاج کرنے کی ضرور ت ہے۔ مسٹر پرشانت بھوشن شہری حقوق کے ایک مشہور وکیل ہیں۔ ان کو مجرم قرار دیکر سپریم کورٹ نے خود اپنے وقار کو نقصان پہنچایا ہے اور اس سے ہمارے ملک میں انتشار پیدا ہوگا۔